*" پھسائی چلو جی".* _یہ واقعہ ہمارے ایک سینیئر دوست نے سنایا تھا.انہی کی زبانی سنتے ہیں._ ہاسٹل لائف میں ہمارا ایک ہم جماعت لڑکا انتہائی محنت سے پڑھتا تھا. لیکن کند ذہن ہونے کی وجہ سے جو سبق ہم 15 منٹ میں یاد کر لیتے تھے وہ بے چارہ پورا گھنٹہ صرف کرنے کے بعد بھی مشکل سے ہی یاد کر پاتا تھا. عشاء کے بعد گپ شپ کرنے کے بعد ہم سبق یاد کرتےتھے. ایک دن ہم دونوں انگریزی کا سبق یاد کر رہے تھے. دوسرا دوست بڑی جانفشانی سے ہل ہل کر اور اونچی اواز سے رٹہ لگا رہا تھا.اچانک میری توجہ اس کی آواز کی طرف گئی تو ایک غیر مانوس سا لفظ سننے کو ملا. "پھسائی چلو جی پھسائی چلو جی.........موصوف اونچی آواز سے یہ ورد کر رہے تھے. میں نے سوچا کہ میں نے بھی سبق یاد کیا ہے لیکن ایسا تو کوئی لفظ آج کے سبق میں شامل نہیں ہے. کافی غور وغوض کیا کہ شاید میں نے کوئی صفحہ چھوڑ دیا ہے اور یاد کرنے سے رہ گیا ہے. آخر کار میں اس کے نزدیک ہوا اور پوچھا " یار کیا یاد کر رہے ہو" اس نے کہا "پھسائی چلو جی" میں پھر حیران ہوا اور پوچھا دکھاؤ کہاں لکھا ہے" پھسائی چلو جی".اس نے جب کتاب مجھے دکھائی تو مجھے ہنسی کے دورے پڑھنے لگے اور میں لوٹ پوٹ ہونے لگا، کیونکہ موصوف انگریزی میں لکھا سائیکالوجی psychology کو پھسائی چلو جی پڑھ رہے تھے.😂😂😂😂😂 _کیا آپ نے بھی کبھی کسی لفظ کا ایسا تلفظ سنا ہے؟_*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗* _
0 Comments